پی ٹی آئی رہنما اور رکن اسمبلی کے گھر پر چھاپا، فوٹیج سامنے آ گئی

پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے آزاد کشمیر کے رکن اسمبلی غلام محی الدین دیوان کے گھر چھاپا مارا


سید مشرف شاہ May 22, 2026

پی ٹی آئی رہنما اور رکن اسمبلی  کے گھر پر چھاپے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے آزاد کشمیر کے رکن اسمبلی غلام محی الدین دیوان کے گھر چھاپا مارا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

غلام محی الدین دیوان تحریک انصاف کے رہنما اور لاہور تنظیم کے عہدیدار بھی ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسلح اہلکاروں کو گیٹ پھلانگتے اور گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے گزشتہ رات چھاپا مارا۔

چھاپے کے دوران غلام محی الدین دیوان کو حراست میں لے لیا گیا۔