سندھ اسمبلی کا اجلاس، متعدد اہم بلز کی منظوری

ایوان نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایجوکیشن سے متعلق بل کی بھی منظوری دیدی


ویب ڈیسک May 22, 2026
بلوچستان میں جعفر ٹرین پر حملہ کرکے 440 مسافروں کو یرغمال بنالیا گیا تھا

کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف اہم بلز منظور کر لیے گئے۔

اجلاس میں وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کیا جسے ایوان نے منظور کر لیا۔

اجلاس میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سے متعلق بل بھی پیش کیا گیا، جس کے تحت دونوں اداروں کے ریگولیشن اور مینجمنٹ سے متعلق قانون سازی کی گئی۔ بل کے مطابق دونوں اسپتالوں کا مکمل کنٹرول صوبائی حکومت کے پاس ہوگا۔

سندھ اسمبلی نے پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز، پرائیویٹ گارڈز اور سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹس کے ریگولیشن سے متعلق بل بھی منظور کر لیا۔

مزید برآں، میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایجوکیشن سے متعلق بل بھی ایوان میں پیش کیا گیا جس کے تحت سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایجوکیشن کونسل کے قیام کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ بل بھی پیش کیا گیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔