امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، یورپ میں معاشی بہتری کے آثار نمایاں

کارٹیئر کی مالک کمپنی ریشمونٹ کے شیئرز بہتر مالی نتائج کے بعد 4.2 فیصد بڑھ گئے ہیں


ویب ڈیسک May 22, 2026

امریکا اور ایران مذاکرات میں پیش رفت کے اشاروں پر یورپی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پین یورپی اسٹوکس 600 انڈیکس 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 623.79 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔

جرمن معیشت رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 0.3 فیصد بڑھی ہے۔

دوسری جانب کارٹیئر کی مالک کمپنی ریشمونٹ کے شیئرز بہتر مالی نتائج کے بعد 4.2 فیصد بڑھ گئے ہیں۔