ریاض:
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے آپریشنل سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت ملکی پروازیں ٹرمینل ون جبکہ بین الاقوامی پروازیں ٹرمینل ٹو سے چلائی جائیں گی۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق نئے انتظامات 25 اکتوبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز اور بکنگ کی صورتِ حال کی تصدیق کریں اور جاری کردہ تازہ ہدایات پر عمل کریں۔
انتظامیہ نے واضح کیا کہ ٹرمینلز کی تقسیم آپریشنل انتظامات کا حصہ ہے اور مسافروں کے تعاون کو سراہا ہے۔