سابق فاسٹ بولر نے علی رضا کو بیٹرز کیلیے خطرہ قرار دے دیا

نوجوان بولر میں غیر معمولی ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ مستقبل میں ٹیم کے لیے اہم ہتھیار ثابت ہو سکتے ہیں


ویب ڈیسک May 24, 2026

سابق فاسٹ بولر محمد زاہد نے نوجوان کرکٹر علی رضا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں بیٹرز کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔

ایک انٹریو میں سابق فاسٹ بولر محمد زاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا میں بہترین اسپیڈ، کنٹرول اور وکٹ لینے کی صلاحیت موجود ہے جس کی وجہ سے وہ آنے والے وقت میں بیٹنگ لائن اپس کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر علی رضا نے اپنی فٹنس اور لائن و لینتھ پر اسی طرح محنت جاری رکھی تو وہ جلد ہی قومی اور بین الاقوامی کرکٹ میں نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

کرکٹ حلقوں کا بھی ماننا ہے کہ نوجوان بولر میں غیر معمولی ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ مستقبل میں ٹیم کے لیے اہم ہتھیار ثابت ہو سکتے ہیں۔