کراچی:
سندھ کے مختلف اضلاع میں آج اور کل آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات پیش گوئی کے مطابق آج سکھر، کشور، لاڑکانہ، شکار پور، قمبر شہداد کوٹ، دادو، خیر پور، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میر پور خاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
جامشورو، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، خیر پور، سانگھڑ، عمر کوٹ اور تھر پارکر کے اضلاع میں کل کہیں کہیں آندھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب، کراچی کا موسم اگلے 3 روز کے دوران ابرآلود، گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔