خانیوال پل حادثہ کی انکوائری مکمل کر لی گئی جس کے تحت پاکستان ریلویز نے دو افسر نوکری سے فارغ کر دیے۔
سابق ڈی ای این ملتان عابد رزاق اور سابق اے ای این خانیوال راجا یوسف کو سروس سے برخاست کیا گیا۔
پُل حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے، حادثے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں؛ خانیوال ریلوے اسٹیشن پر گرنے والا پل 160 سال پرانا تھا
وزیر ریلوے نے واضح کیا تھا کہ عوامی جانوں کے نقصان پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
وزیر ریلوے کی ہدایت پر واقعے کی جامع انکوائری شروع کی گئی، انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کر دیا گیا۔ وزیر ریلوے اپنے زیرو ٹالرنس مؤقف پر قائم رہے، حادثہ کیس منطقی انجام تک پہنچ گیا۔
وزیر ریلوے کے کہنا تھا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا، غفلت اور نااہلی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔