غزہ میں تباہی کے باوجود خیمہ زن فلسطینیوں کی مہمان نوازی، ناروے کا ڈاکٹر حیران رہ گیا

وہ آپ کے حالات اور گزر بسر کے بارے میں بھی پوچھیں گے، ڈاکٹر


ویب ڈیسک June 04, 2026

غزہ میں تباہی کے شکار خیمہ زن فلسطینیوں کی مہمان نوازی نے ناروے کے ڈاکٹر کو حیران کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے ڈاکٹر میڈز گلبرٹ نے حالیہ ایک پوڈکاسٹ میں غزہ میں فلسطینیوں کی تباہ شدہ حالت کے باوجود اُن کی مہمان نوازی کا ذکر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اگر آپ آج بھی غزہ جائیں اور وہاں کسی بھی خیمے میں جائیں تو وہ آپ کیلئے کھانا تیار کریں گے اور آپ کیلئے کھانا ڈھونڈیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صرف یہی نہیں، وہ آپ کے حالات اور گزر بسر کے بارے میں بھی پوچھیں گے۔ وہ اپنی حالت کی شکایت نہیں کریں گے کیونکہ وہ افضل درجے کے لوگ ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے کہا کہ میرے پاس غزہ کی تعریف کیلئے 3 الفاظ ہیں اور وہ ہیں مزاحمت، ادب اور استحکام۔