مانگا منڈی کے علاقے میں درخت سے لٹکی ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاع ملنے پر مانگا منڈی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے, پولیس کے مطابق لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے, انہوں نے بتایا کہ فرانزک اور دیگر شواہد کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔
ایس پی صدر کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیشی شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔