آزاد کشمیر میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید اور لاشوں کی بے حرمتی کی گئی، وزیر دفاع

اگر کوئی ماورائے قانون ایجنڈا نافذ کرنا چاہتا ہے تو ریاست پوری قوت کے ساتھ قانون نافذ کرے گی، خواجہ آصف


ویب ڈیسک June 09, 2026
فوٹو فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کی صورت حال پر اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ماورائے قانون ایجنڈا نافذ کرنا چاہتا ہے تو ریاست پوری قوت کے ساتھ قانون نافذ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں آزاد کشمیر کا نام لیے بغیر لکھا کہ ’اس وقت جب انتخابات قریب ہیں، اختلافی مسائل کو عوام کی عدالت میں لے جانا عین جمہوری سوچ ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوامی رائے کی بجائے قتل و غارت کے ذریعے اپنی رائے اور سوچ کو مسلط کرنا چاہتے ہیں ان کے مقاصد کچھ اور ہیں۔

وزیردفاع نے لکھا کہ ’جس طرح پولیس اور سیکیورٹی کے عملے کو شہید اور لاشوں کی بے حرمتی کی گئی، اس سے ایک بات ظاہر ہے کہ یہ عناصر عوام کی رائے یعنی انتخابات کا راستہ اختیار کرنا نہیں چاہتے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی قانون سے ماورا ریاست مخالف ایجنڈا تشدد اور مسلح جتھوں کے ذریعے نافذ کرنا چاہتا ہے تو ریاست پوری قوت کے ساتھ قانون کو نافذ کرے گی اور کشمیری عوام کو اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرنے کا موقع دے گی۔

اسوقت جب انتخابات قریب ھیں اختلافی مسائل کو عوام کی عدالت میں لے جانا عین جمہوری سوچ ھے۔ جو لوگ عوامی راۓ کی بجائے قتل و غارت کے ذریعے اپنی رائے و سوچ مسلط کرنا چاہتے ھیں انکے مقاصد کچھ اور ھیں ۔ جسطرح پولیس اور سیکورٹی کے عملے کو شہید کیا گیا اور لاشوں کی بے حرمتی کی گئی۔ اس سے…

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 9, 2026