کراچی:
موچکو پولیس نے بین الصوبائی منشیات سپلائی نیٹ ورک سے منسلک خاتون کو رکشا ڈرائیور سمیت گرفتار کر کے 14 کلو چرس برآمد کرلی۔
ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق موچکو پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر حب ریور روڈ پر قائم موچکو چیک پوسٹ پر رکشے میں سوار ملزمہ سکینہ زوجہ عبدالصمد کو رکشے ڈرائیور امیر علی کے ہمراہ گرفتار کر کے رکشے میں چھپائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی 14 کلو چرس برآمد کرلی ۔
گرفتار ملزمہ حب بلوچستان سے رکشے میں سوار ہو کر کراچی پہنچی تھی جہاں پولیس کامیاب کارروائی کے دوران منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
گرفتار ملزمہ سکینہ برآمد کی جانے والی منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی تاہم موچکو پولیس نے ملزمہ اور رکشا ڈرائیور کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور ملزمہ سے اس کے نیٹ ورک سے جوڑے دیگر کارندوں کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔