فیفا ورلڈکپ: جنوبی کوریا نے سنسنی خیز مقابلے میں چیک ریپبلک کو شکست دے دی

چیک ٹیم نے 77ویں منٹ میں ایک اور گول کیا لیکن ٹوماس سوچیک کی یہ کوشش آف سائیڈ قرار دے دی گئی


اسپورٹس ڈیسک June 12, 2026

جنوبی کوریا نے اپنے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد چیک ریپبلک کو شکست دے دی۔

جنوبی کوریا نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کو 1-2 سے شکست دی۔

پورے مقابلے کے دوران جنوبی کوریا نے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور متعدد مواقع پیدا کیے تاہم چیک گول کیپر ماتیج کووار نے کئی اہم بچاؤ کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں برقرار رکھا۔

جنوبی کوریا کے شاندار کھیل کے باوجود میچ کا پہلا گول 59ویں منٹ میں جمہوریہ چیک کے لادیسلاو کریجچی نے ایک طویل تھرو اِن پر لادیسلاو کریجچی نے ہیڈر کے ذریعے گیند جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

برتری حاصل کرنے کے باوجود چیک ٹیم دباؤ میں رہی اور جنوبی کوریا نے 67ویں منٹ میں مقابلہ برابر کردیا۔

چیک ٹیم نے 77ویں منٹ میں ایک اور گول کیا لیکن ٹوماس سوچیک کی یہ کوشش آف سائیڈ قرار دے دی گئی۔

اس کے صرف تین منٹ بعد جنوبی کوریا کے متبادل کھلاڑی اوہ ہیون گیو نے فیصلہ کن گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 1-2 سے یادگار فتح دلا دی۔

اس کامیابی کے بعد جنوبی کوریا گروپ اے میں تین پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست ہے، جہاں شریک میزبان میکسیکو بھی جنوبی افریقا کو 0-2 سے ہرا کر تین پوائنٹس حاصل کر چکا ہے۔