فیفا ورلڈکپ: لائیو کوریج کے دوران میکسیکن فین کا غیر ملکی رپورٹر کو بوسہ، ویڈیو وائرل

اچانک پیش آنے والے اس واقعے پر رپورٹر ابتدا میں حیران ہوا تاہم اس نے مسکراتے ہوئے ہسپانوی زبان میں  (شکریہ) کہا


اسپورٹس ڈیسک June 12, 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز رنگا رنگ تقریب کے بعد سنسنی خیز مقابلوں سے ہوگیا۔

پہلے ہی میچ میں تین ریڈ کارڈز نے جہاں ورلڈکپ کی سنسنی کو بڑھادیا وہیں کچھ دلچسپ واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔

ایسا ہی ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ میکسیکو کے شہر گواڈالاہارا سے براہِ راست رپورٹنگ کرنے والے ایک جنوبی کوریائی صحافی کے ساتھ پیش آیا جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

رپورٹر جنوبی کوریا اور جمہوریہ چیک کے درمیان میچ سے قبل لائیو نشریات میں مصروف تھا کہ اچانک ایک میکسیکن خاتون مداح اس کے قریب آگئیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون پیچھے کی جانب سے آئیں، رپورٹر کو گلے لگایا اور اس کے گال پر بوسہ دے کر وہاں سے چلی گئیں۔

اچانک پیش آنے والے اس واقعے پر رپورٹر ابتدا میں حیران ہوا تاہم اس نے مسکراتے ہوئے ہسپانوی زبان میں  (شکریہ) کہا۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین اسے ورلڈ کپ کے رنگا رنگ اور دوستانہ ماحول کی عکاسی قرار دے رہے ہیں تو کچھ افراد نے رضامندی کے اصول پر بحث چھیڑ دی ہے اور سوال اٹھایا کہ اگر ایسا اقدام کسی مرد کی جانب سے کیا جاتا تو ردعمل مختلف ہو سکتا تھا۔