وزیراعظم شہباز شریف کی پی پی پی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت

پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت بنانے کے لیے پی پی پی کو ووٹ دے گی تاہم اپوزیشن میں بیٹھے گی، وزیراعظم


ویب ڈیسک June 12, 2026
فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے لہٰذا ان کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی حمایت کرتی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھنے کے باوجود ہمارے منتخب اراکین پیپلزپارٹی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے ووٹ دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری روایات اور اقدار کو مقدم رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ عزت احترام کا رشتہ برقرار رکھا ہے۔