آج کل ساری دنیا میں ٹیسٹ کرکٹ ایک چیلنج ہے، عاقب جاوید

بڑے عرصے بعد مسلسل پانچ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا موقع ہے تو اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، عاقب جاوید


اسپورٹس ڈیسک June 13, 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ آج کل ساری دنیا میں ٹیسٹ کرکٹ ایک چیلنج ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو اپنے آپ کو تیار رکھنا چاہیے، اب پہلے جیسا دور نہیں ہے کہ ٹور پر ٹیسٹ میچ سے پہلے پریکٹس میچز کھیلنے کا موقع ملے۔

انہوں نے بڑے عرصے بعد مسلسل پانچ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا موقع ہے تو اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

عاقب جاوید نے بتایا 49 کھلاڑیوں میں سے 22 کھلاڑی ٹیسٹ میچز کے لیے تیار ہورہے ہیں جبکہ باقی کھلاڑی ایشین گیمز اور وائٹ بال فارمیٹ کے لیے تیار ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چار پانچ نئے پلیئرز کو موقع دیا جاتا ہے تو اس میں سے دو تین سیٹل ہوجاتے ہیں، لیکن ایسا ممکن نہیں کہ سب ایک ساتھ سیٹ ہوجائیں۔

عاقب جاوید نے کہا اس کیمپ کے اختتام کے بعد ہم مزید کچھ کھلاڑیوں کو بھی وائٹ بال فارمیٹ کے لیے بلائیں گے۔