ایران میں پہلی بار سزائے موت پانے والے 139 افراد کی عام معافی کا اعلان

سزائے موت پانے والے افراد کی معافی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری سے دی گئی


ویب ڈیسک June 13, 2026

ایران نے سزائے موت پانے والے 139 افراد کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی عدلیہ کے ترجمان علی اصغر جہانگیر نے کہا کہ ایران میں پہلی بار سزائے موت پانے والے کل 139 قیدیوں کو معاف کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سزائے موت پانے والے افراد کی معافی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری سے دی گئی۔

عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے کہا کہ ان افراد کے خلاف کوئی نجی شکایت کنندہ نہیں تھا اور نہ ہی ان کی سیکورٹی کے جرائم کی کوئی تاریخ تھی، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے بہتر رویے کی وجہ سے معافی کی شرائط پوری کیں، پشیمانی کا اظہار کیا اور جیل میں اصلاحاتی عمل سے گزرے۔