ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بیلجئیم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرا دیا

پاکستان اپنا دوسرا میچ 14 جون کو اسپین کے خلاف تیسرا میچ 18 جون کو بیلجئیم ،چوتھا میچ 20 جون کو اسپین کے خلاف کھیلے گا


ذوالفقار بیگ June 13, 2026
Hockey

بیلجئیم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بیلجئیم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرادیا۔

کھیل کے آغاز میں تیسرے منٹ پر بیلجیئم کے نیلسن نے گول اسکور کیا جس کو کھیل کے 33ویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے خوبصورت انداز میں فیلڈ گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردیا۔ جس کے بعد بیلجئیم نے لگاتار 6 گول اسکور کیے جس سے بیلجئیم کی ٹیم فاتح قرار پائی۔

بیلجئیم کا دوسرا گول تھیباؤ نے ،چوتھا گول الیگزینڈر ،پانچواں گول ٹوبیاز، چھٹا گول گولیوم نے جبکہ ساتواں گول ٹوبیاس نے اسکور کیا۔ واضح رہے بیلجئیم کی ٹیم ورلڈ رینکنگ نمبر دو پر ہے۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ 14 جون کو اسپین کے خلاف تیسرا میچ 18 جون کو بیلجئیم ،چوتھا میچ 20 جون کو اسپین کے خلاف کھیلے گا ۔