کراچی، لیاقت آباد میں فرنیچر گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ کے دو فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے



کراچی:

شہر قائد میں لیاقت آباد گلی نمبر 4 میں واقع ارم بیکری کے قریب عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہوتا دیکھنے پر فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی۔

اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ کے دو فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر جلد قابو پالیا۔

چیف فائر آفس ہمایوں خان کے مطابق آگ 2 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر قائم صوفہ کے گودام میں لگی۔  بروقت کارروائی کے باعث آگ کو آس پاس کی عمارتوں تک پھیلنے سے روک لیا گیا۔

تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں جبکہ گودام میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں ۔