آزاد کشمیرمیں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار شہید 89 زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے 81 مقدمات درج کر کے 425 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر پولیس نے جاری اعلامیے میں بتایا کہ 6 سے 14 جون 2026 کے دوران 81 مقدمات درج کر کے 425 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے حساس آلات اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 400 سے زائد شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق مظاہرین کے حملوں میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 89 زخمی ہوئے، مظاہرین کی طرف سے سی ایم ایچ کے اندر توڑ پھوڑ، مریضوں پر تشدد اور اہم ریکارڈ کو نقصان پہنچای اگیا۔
پولیس کے مطابق راولاکوٹ کے علاوہ مظفرآباد، باغ، نیلم، بھمبر، میرپور، کوٹلی اور دیگر علاقوں میں بھی کہیں شٹرڈاؤن اور کہیں پہیہ جام ہے تاہم سیکیورٹی فورسز کی بہترین حکمت عملی کے نتیجے میں اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
پولیس کے مطابق تمام انٹری پوائنٹس کھلے ہیں اور آمد و رفت جاری ہے جبکہ سڑکوں پرٹریفک بھی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔