فیفا ورلڈکپ: ایرانی فٹبالر مہدی ترابی کا امریکی ویزا پہلے ہی میچ کے بعد ختم

مہدی ترابی کو امریکا میں متعدد بار داخلے کے بجائے صرف ایک مرتبہ انٹری کا ویزا جاری کیا گیا تھا


اسپورٹس ڈیسک June 17, 2026

ایرانی فٹبالر مہدی ترابی کا امریکی ویزا پہلے ہی میچ کے بعد ختم ہوگیا جس کے بعد ان کی اگلے میچز میں شرکت بھی غیریقینی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مہدی ترابی کو دیگر ایرانی کھلاڑیوں کی طرح امریکا میں متعدد بار داخلے کے بجائے صرف ایک مرتبہ انٹری کا ویزا جاری کیا گیا تھا۔

ایران کا پیر کو نیوزی لینڈ سے پہلا میچ 2-2 گول سے برابر ہوا تھا جس کے بعد ایرانی ٹیم لاس اینجلس سے اپنے بیس کیمپ میکسیکو واپس روانہ ہوگئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ سے میچ کیلیے لاس اینجلس جانے اور اختتام کے بعد مہدی ترابی کا ویزا اب ختم ہو چکا۔

ایران فٹبال فیڈریشن نے ان کیلیے نیا ویزا حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔