فیفا ورلڈکپ میں 68 سال بعد ایک منفرد ریکارڈ قائم

اس نتیجے کے بعد گروپ ایچ کی چاروں ٹیمیں اسپین، کیپ وردے، یوراگوئے اور سعودی عرب ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ برابر ہیں


اسپورٹس ڈیسک June 17, 2026

فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں 68 سال بعد ایک منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے چاروں میچز ڈرا ہوئے یوں فیفا ورلڈ کپ میں 68 سال بعد ایک ہی دن میں 4 میچز ڈرا ہونے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

فیفا ورلڈکپ میں آخری بار ایسا 15 جون 1958 کو ہوا تھا۔

ورلڈ کپ میں پہلی بار شریک کیپ وردے نے اسپین سے مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر کیا، مصر نے جیت کے قریب پہنچ کر اپنی گرفت کھوتے ہوئے بیلجیم سے مقابلہ 1-1 سے ڈرا کرا دیا جبکہ یوراگوئے اور سعودی عرب کے درمیان میچ بھی 1-1 گول سے برابر رہا۔

اس نتیجے کے بعد گروپ ایچ کی چاروں ٹیمیں اسپین، کیپ وردے، یوراگوئے اور سعودی عرب ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ برابر ہیں۔

دن کے آخری میچ میں ایران اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ بھی 2-2 گول سے برابر رہا۔

آخری بار 15 جون 1958 کو ایک ہی دن میں 4 یا اس سے زیادہ ورلڈ کپ میچ برابر رہے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تب اس روز 8 میچز کھیلے گئے تھے۔