پشاور:
خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے نیا کمانڈو یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کے پی پولیس نے ’’اسٹرائیک کمانڈو یونٹ‘‘ بنانے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 400 اسپیشل کمبیٹ فائٹر نئے یونٹ کا حصہ ہوں گے، نئے یونٹ کے جوان ڈرون ٹیکنالوجی، نائٹ وژن آپریشن، تھرمل ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے، جدید یونٹ ناکہ بندی، پولیو ڈیوٹی، روٹین کے فرائض سے مستثنی ہوگی۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق نئے یونٹ کو صوبے میں کسی بھی جگہ 45 دنوں کے لئے تعینات کیا جاسکے گا، اسٹرائیک کمانڈو یونٹ ’’پولیس کی دفاعی، جنگی صلاحیتوں میں بہتری کے لیے بنایا گیا، امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدام اٹھایا گیا۔