کراچی، ریگل چوک کے قریب الیکٹرونکس مارکیٹ میں بھڑکنے والی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا

فائر بریگیڈ کا عملہ رات گئے تک کولنگ کے عمل میں مصروف رہا


اسٹاف رپورٹر June 18, 2026

کراچی:

شہر قائد میں صدر ریگل چوک کے قریب الیکٹرونکس مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جس نے ایک دکان کو اپنی لپٹ میں لے لیا تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

تاہم خوش قسمتی سے آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ رات گئے تک کولنگ کا عمل میں مصروف تھا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اور پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود رہی ۔