فیفا ورلڈکپ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں گھانا نے 95ویں منٹ میں گول کر کے پانامہ کو 0-1 سے شکست دے دی۔
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے سخت مقابلہ کیا تاہم فیصلہ اضافی وقت کے بھی آخری لمحات میں ہوا۔
اضافی وقت میں چھ منٹ دیے گئے تھے جس کا گھانا نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اختتام سے صرف ایک منٹ قبل گول داغ دیا۔
اس شکست کے باعث پانامہ کی ٹیم اپنی تاریخ کا پہلا ورلڈکپ پوائنٹ حاصل کرنے سے محروم رہی۔
پانامہ نے میچ کے آغاز اور دوسرے ہاف میں چند اچھے مواقع پیدا کیے مگر گول کرنے میں ناکام رہے۔
گھانا کے گول کیپر لارنس آٹی زیگی انجری کے باعث ہاف ٹائم پر میدان سے باہر ہو گئے اور ان کی جگہ بینجمن اساری نے ذمہ داری سنبھالی۔