فیفا ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی، زیدان اقبال نے تاریخ رقم کردی

اگر میں پاکستان کی نمائندگی کرتا تو بطور پاکستانی میرے والد زیادہ خوش ہوتے، زیدان اقبال


اسپورٹس ڈیسک June 18, 2026

عراقی ٹیم کے اسٹار پاکستانی نژاد زیدان اقبال نے فیفا ورلڈکپ میں تاریخی شمولیت کرکے کروڑوں پاکستانی  شائقین کے دل جیت لیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عراقی ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی زیدان اقبال ورلڈ کپ کی تاریخ کے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر ہیں۔

زیدان اقبال نے اپنے پاکستانی والد کی بہترین تربیت کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا ہے۔

زیدان اقبال کا کہنا تھا کہ اگر میں پاکستان کی نمائندگی کرتا تو بطور پاکستانی میرے والد زیادہ خوش ہوتے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں زیدان اقبال کی موجودگی نے مختلف ممالک میں رہنے والے پاکستانی بچوں کا حوصلہ بڑھا دیا ہے۔

عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے زیدان اقبال نے نوجوان نسل کے لیے روشن مثال قائم کر دی ہے۔