آزاد کشمیر کی حکومت نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 150 ارکان کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت (ہوم ڈیپارٹمنٹ) کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے ذریعے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 150 ارکان کو فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا گیا۔
یہ کارروائی آزاد جموں و کشمیر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 16 (1)کے تحت عمل میں لائی گئی۔ محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے مطابق ان ارکان میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چار سرکردہ سرغنوں کے علاوہ وہ ارکان بھی شامل ہیں جنکے متعلق پرتشدد کاروائیوں میں شامل ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔