ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اور گمشدہ لڑکی کو 14 سال کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایدھی شلٹر ہوم میں داخل گمشدوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کا ایدھی فاؤنڈیشن کا نیک مشن ہے۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق 16 اپریل 2012 کو کراچی کینٹ ریلوے ہیلپ سینٹر سے ایدھی ہوم سہراب گوٹھ ایدھی شلٹر ہوم میں 14 سال کی عمر داخل ہونے والی بچی کو 19 جون 2026 بروز جمعہ 14 سال بعد 28 سال کی عمر میں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
ایدھی ہوم سہراب گوٹھ شیلٹر ہوم سے پنجاب سے آنے والے بہن اور بہنوئی کے حوالے کر دیا گیا جو اپنے آبائی گھر روانہ ہوگئی۔