راولپنڈی : سیوریج ڈرین میں گرنے والے کمسن بچے کی لاش آٹھ کلومیٹر دور نالہ لئی سے مل گئی

پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس لاش ڈھونڈنے میں ناکام رہے، لاش کچرے میں پھنسنے کی وجہ سےخود ہی مل گئی


اسٹاف رپورٹر June 19, 2026

راولپنڈی:

آئی جی پی کچہ اسٹاپ پر سیوریج ڈرین میں ڈوبنے والے سات سالہ بچے وصال کی لاش  تین دن بعد آٹھ کلو میٹر دور گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی سے مل گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امدادی ادارے تین دن سے لاش ڈھونڈ رہے تھے کہ آج سرچ آپریشن کے دوران گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی سے بچے کی لاش مل گئی۔

لاش کو ریسکیو 1122 ٹیموں نے نالہ لئی سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔

لاش کی برآمدگی کے ساتھ ہی ریسکیو 1122 کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ختم ہوگیا۔ پولیس، ریسکیو 1122 سول ڈیفنس ڈیڈ باڈی تلاش میں مکمل ناکام رہے، ڈیڈ باڈی 8 کلومیٹر نالوں کا سفر طے کر کے گوالمنڈی پل پہنچی اور کچرے میں پھنسنے کی وجہ سے ملی اور خود ہی پل ساتھ لگ گئی جب کہ پولیس پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ سے آدھا کلومیٹر ایریا چیک کرتی رہیں۔