آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 124 رنز کا ہدف دے دیا۔
بنگلا دیش نے میچ سے قبل ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اہم پوائنٹس کے حصول کے لیے میدان میں اتری ہیں جبکہ ماضی کے ریکارڈ میں پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے۔
بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 124 رنز کا ہدف دیا۔
بنگلا دیش کی جانب سے کپتان نگر سلطانہ 36 جبکہ شورنا اختر39 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 2 وکٹیں لیں جبکہ تسمیہ رباب،سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ
پاکستان اور بنگلا دیش کی ویمنز ٹیمیں محدود اوورز کی کرکٹ میں اب تک 20 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں۔ ان مقابلوں میں پاکستان نے 16 فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ بنگلا دیش صرف 4 میچز جیت سکا ہے۔
پاکستانی ٹیم
پاکستانی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں جبکہ پلیئنگ الیون میں منیبہ علی، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، ارم جاوید، سائرہ جبین، عالیہ ریاض، تسمیہ رباب، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔
بنگلا دیشی ٹیم
بنگلہ دیش کی کپتان نگر سلطانہ ہیں۔ ٹیم میں جوائریہ فردوس، دلارا اختر، شرمین اختر، شوبھنا مستاری، شورنا اختر، ریتو مونی، نہیدہ اختر، رابعہ خان، شنجیدہ اختر اور معروفہ اختر شامل ہیں۔