کراچی، فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا



کراچی:

شہر قائد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدود میں ضیاء الدین اسپتال سے کریم آباد جانے والی سڑک پر سٹی کالج کے قریب 35 سالہ شہری شہزاد ملک ولد ملنگا خان اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ .

زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔دوسری جانب سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں نادرن بائی پاس پر اٹک پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 35 سالہ کریم خان ولد علی گل زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔