ملیر سکھن میں مبینہ طور پر زہریلی چیز پینے سے ایک شخص ہلاک

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ خضر حیات ولد خادم حسین کے نام سے ہوئی


اسٹاف رپورٹر June 22, 2026
(فوٹو : فائل)

سکھن کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 5 کے قریب مبینہ طور پر زہریلی چیز پینے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ خضر حیات ولد خادم حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب سکھن پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔