کراچی:
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز قیمت میں اضافے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 202ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 643روپے کے اضافے سے 4لاکھ 42ہزار 636روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 4ہزار 179روپے کے اضافے سے 3لاکھ 78ہزار 345روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 89سینٹس کے اضافے سے 66ڈالر 71سینٹس کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 189روپے کے اضافے سے 7ہزار 151روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 170روپے کے اضافے سے 6ہزار 079روپے کی سطح پر آگئی۔