آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: 36 سال بعد کیوی بولر نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ہینری کی غیر معمولی بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں 253 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی


اسپورٹس ڈیسک June 24, 2026

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے 36 سال بعد تاریخ رقم کردی۔

میٹ ہینری نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

ہینری نے انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں، جس میں پہلی اننگز میں 5 جبکہ دوسری اننگز میں 6 وکٹیں شامل تھیں۔

ان کی غیر معمولی بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے 253 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کر دی ہے۔

اس کارکردگی کے بعد ہینری چھ درجے ترقی کرتے ہوئے 870 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بھارت کے جسپریت بمراہ کے برابر نمبر ون مقام پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے تجربہ کار بیٹر جو روٹ نے بھی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے میچ میں 46 اور 77 رنز کی اننگز کھیل کر ہیری بروک اور ٹریوس ہیڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔