کراچی؛ گِزری پولیس سے مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، رقم اور موٹر سائیکل برآمد


اسٹاف رپورٹر June 25, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

گزری پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزری پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ڈیفنس فیز 6 عائشہ مسجد کے قریب سے  مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت 45 سالہ محمد شہباز ولد محمد رفیق اور 34 سالہ محمد طیب ولد محمد رفیق کے نام سے کی گئی ۔

گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ملزمان سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔