ایران نے ساحلی تنصیبات پر امریکی حملے کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دے دیا

امریکی حملوں میں ساحلی نگرانی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک June 27, 2026

ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی سرزمین پر حملہ کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے ایران کے جنوبی ساحلی پٹی پر متعدد مقامات پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکا پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور جنگ بندی کی مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

وزارت نے کہا کہ امریکی حملوں میں ساحلی نگرانی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور ایران نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے امریکی اہداف پر جوابی حملے کیے ہیں۔

ایران نے خلیجی ریاستوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کو ایران کیخلاف استعمال ہونے سے روکیں اور اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کریں۔