منگھوپیر بند مراد چوک کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تھانہ منگھوپیر کی حدود میں بند مراد چوک کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
زخمی اور جاں بحق افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 30 سالہ رمیض عرف راجہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی 25 سالہ اسلام کے نام سے کرلی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج رہا تاہم کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا۔
ایس ایچ او تھانہ منگھویر راجہ زلفقار کے مطابق جاں بحق افراد بھینس کالونی اور قائد آباد کے رہائشی اور مزور تھے۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ڈمپر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فرار ڈمپر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔