کراچی میں تیز رفتار واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو روند دیا، 1 جاں بحق

حادثے میں ایک شہری زخمی، مشتعل افراد نے ٹینکر کو نذر آتش کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہریوں کو منتشر کیا


اسٹاف رپورٹر June 30, 2026

کراچی: گلستان جوہر فلائی اوور کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر فلائی اوور کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار کر اُسے روند ڈالا۔

حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا، لاش اور زخمی کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

موقع پر کھڑے مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو نذر آتش کیا جس کی وجہ سے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچیں اور مشتعل افراد کو منتشر کر کے ٹرک کو دوسری طرف منتقل کر کے ٹریفک کھلوا دیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق جوہر موڑ پل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت محمد اکرم 22 سال جبکہ زخمی کی شناخت عبدالشکور 30 سال سے ہوئی ہے۔