پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کیلیے بڑی خوش خبری، نیا نظام متعارف

نئے نظام کے بعد شہریوں کو قطاروں میں لگنے اور گھنٹوں کے انتظار سے نجات ملے گی، وزیر داخلہ


ویب ڈیسک July 01, 2026
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیغام میں بتایا کہ ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں نقد ادائیگی کا نظام ختم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اب شہری پاسپورٹ فیس کی ادائیگی ڈیجیٹل طریقے سے کریں گے۔ محسن نقوی کے مطابق اس سہولت کے بعد شہریوں کو طویل قطاروں اور گھنٹوں انتظار سے نجات ملے گی۔

وزیر داخلہ نے لکھا کہ  وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اصلاحات کا نفاذ مکمل ہوگیا، کیش لیس نظام سے پاسپورٹ سروسز مزید تیز، شفاف ہوں گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ پر پاسپورٹ ٹیم کو کامیاب نفاذ پر مبارکباد اور خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔