کراچی، صنعتی ایریا میں شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

کامیاب کارروائی پر وزیر داخلہ سندھ اور ڈی آئی جی ویسٹ نے ٹیم کو مبارکباد دی


اسٹاف رپورٹر July 02, 2026

کراچی:

نیو کراچی صنعتی ایریا میں شاہین فورس کے جوانوں نے کھتری اسپتال سیکٹر فائیو ڈی میں مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔ 

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکوؤں کی فوری طو پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس نے جائے وقوعہ شواہد حاصل کرنے کے بعد ڈاکوؤں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس مارے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔ 

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار اور کراچی پولیس چیف آزاد خان نے شاہین فورس کی کامیاب کارروائی پر ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ڈاکٹر عمران خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس پارٹی کو شاباش دی ہے ۔