کراچی:
شہر قائد میں کورنگی دو نمبر سیکٹر 41 اے گلی نمبر 3 میں گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 26 سالہ نرمین کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔