ہماری توجہ ہاکی کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈکپ پر مرکوز ہے، صدر ایف آئی ایچ

میگا ایونٹ میں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم ملے گا



انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کے صدر طیب اکرام نے کہا ہے کہ اب ہماری توجہ ایف آئی ایچ کیلنڈر کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈکپ پر مرکوز ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کی جانب سے پرو ہاکی لیگ میں شریک ممالک کا دو روزہ اجلاس ہوا۔

ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام نے اجلاس کو بہت متاثر کن اور نتیجہ خیز قراردیتے ہوئے آئی او سی کے فٹ فار ڈی فیوچر پروگرام کی اہمیت اور عالمی سطح پر کھیل کے وقار کو بلند کرنے میں ہر قومی ایسوسی ایشنز کے اہم کردار پر زور دیا۔

طیب اکرام کا موقف تھا کہ کھیل کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے سے آئی او سی کے طویل مدتی ویژن میں ہاکی کے تعاون کو بھی مزید مضبوط بناتے ہیں۔

طیب اکرام نے خطاب میں کہا کہ ایف ٓآئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے زبردست سیزن، نیشنز کپ ٹورنامنٹس کے کامیاب انعقاد کے بعد اب ہماری توجہ ایف آئی ایچ کیلنڈر کے سب سے بڑے ایونٹ ہاکی ورلڈکپ پر مرکوز ہوگئی ہے، جس کے آغاز میں پچاس دن سے بھی کم وقت باقی ہیں۔

میگا ایونٹ میں خواتین اور مردوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم مل رہا ہے۔

ورلڈکپ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، آئیے مل کر، کندھے سے کندھا ملاکر کھیل کی ترقی اور اسے مزید بلندیوں تک لے جانےکے لیے کام کریں۔

ایف آئی ایچ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس طاہر زمان نے کی۔