ومبلڈن میں اسٹیفانوس سٹسپاس کے خلاف یکطرفہ کامیابی کے دوران سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے کھیل کے ساتھ ساتھ اپنے مزاحیہ انداز سے بھی شائقین کو محظوظ کیا۔
میچ کے دوران جوکووچ نے اپنے کندھے پر لگی سیاہ ٹیپ کٹوانے کے لیے بال گرل کی مدد طلب کی۔ جیسے ہی وہ قینچی سے ٹیپ کاٹنے لگی، جوکووچ نے اچانک ایسے ردعمل دیا جیسے قینچی ان کے لگ گئی جس پر بال گرل گھبرا گئی۔
تاہم اگلے ہی لمحے جوکووچ ہنس پڑے اور بال گرل کو بھی اندازہ ہوگیا کہ یہ صرف ایک مذاق تھا۔
https://x.com/espn/status/2072412530337595577?s=20
میچ کے بعد جوکووچ نے کہا کہ وہ صرف ماحول کو خوشگوار بنانا چاہتے تھے اور اگر بال گرل خوفزدہ ہوئی تو انہیں اس کا افسوس ہے۔
https://x.com/StanSportAU/status/2072472693874794728?s=20
بعد ازاں آن کورٹ گفتگو کے دوران انہوں نے رائل باکس میں موجود معروف گولفر روری میکلوری کی گرین جیکٹ کی تعریف کرتے ہوئے ہنسی مذاق میں کہا کہ وہ ٹینس میچ کے بدلے وہ جیکٹ جیتنا چاہتے ہیں جس پر حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔