آج ہم آپ کےلیے ایک اور دلچسپ پہیلی لائے ہیں۔ اس تصویری پیٹرن میں ایک اور تصویر چھپی ہے۔ کیا آپ اس چھپی ہوئی تصویر کا پیٹرن ڈھونڈ سکتے ہیں۔
تصویر کو پہچاننے کےلیے تیز آنکھوں اور دماغ کا بڑا عمل دخل ہے۔ اگر آپ باریک بینی سے جائزہ لیں گے تو آپ کو وہ تصویر پیٹرن کی صورت میں نظر آجائے گی۔
تو پھر آپ میں سے کس کا دعویٰ ہے کہ ان کا مشاہدہ تیز ہے؟

چونکہ سوال تھوڑا مشکل ہے، اس لیے چھپی ہوئی تصویر ڈھونڈنے کےلیے ہم آپ کو تیس سیکنڈ کا وقت دے رہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ کتنے صارفین یہ پہیلی بوجھ سکتے ہیں۔
تو کیا آپ نے تصویر پہچان لی؟
اگر نہیں! تو ہم اس کا جواب بتا دیتے ہیں، بلکہ دکھا ہی دیتے ہیں۔
اس پیٹرن میں ایک بھیڑیئے کی تصویر چھپی ہے جو چاند کی طرف دیکھ کر آواز نکال رہا ہے۔ یہ بھیڑیا آپ کو پیٹرن کی صورت اب بار بار تصویر میں دکھائی دے رہا ہوگا۔

سچ سچ بتایئے کس کس نے یہ تصویر پہچان لی تھی؟