فیفا ورلڈکپ : رونالڈو کے پنالٹی سے قبل کہے الفاظ سوشل میڈیا پر زیر بحث

یہ رونالڈو کا ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کیریئر کا پہلا گول بھی ثابت ہوا


اسپورٹس ڈیسک July 03, 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پنالٹی پر گول کرنے سے قبل کچھ کہتے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ وہ بسم اللہ پڑھ رہے تھے۔

یہ کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے تاہم اس بات کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ انہوں نے واقعی یہی الفاظ ادا کیے تھے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ پنالٹی لینے سے پہلے وہ خود سے کچھ الفاظ دہراتے ہوئے دکھائی دیے جنہیں کئی افراد نے "بسم اللہ" قرار دیا۔

https://x.com/Alhamdhulillaah/status/2072842532166205473?s=20

اس پنالٹی کی اہمیت صرف وائرل ویڈیو تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ رونالڈو کے ورلڈکپ کی ناک آؤٹ مرحلے میں کیریئر کا پہلا گول بھی ثابت ہوا۔

یہ ٹورنامنٹ میں ان کا تیسرا گول تھا جس نے پرتگال کو میچ میں واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ پرتگال نے کروشیا کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔