غیر ملکی خواتین کے اغوا اور تشدد کے معاملے میں متاثرہ خاتون کے بیان کی تصویر نے تصدیق کر دی
رپورٹ کے مطابق دونوں غیر ملکی خواتین اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہو گئیں، جان بچانے کے لیے خواتین بھاگ کر قریبی دکان میں جا پہنچیں۔
دکان کے باہر موجود ٹریفک وارڈن نے دونوں خواتین کو ریسکیو کر لیا، ٹریفک وارڈن نے فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے اطلاع ملتے ہی دونوں خواتین کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
دوسری جانب ایف آئی آر میں نامزد ملزم باس کا کردار سامنے آ گیا، باس کا نام وحید ہے اور وہ اوکاڑہ کا رہائشی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ وحید عرف باس آوارہ اور بدمعاش لڑکا یے، باس کو رضا ڈار نے غیر ملکی خواتین کو ڈرانے دھمکانے کے لیے بلایا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق باس اور اس کے گن مین نے غیرملکی خواتین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی آور تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع نے کہا کہ وحید عرف باس کے سیکیورٹی گارڈ نے غیر ملکی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا، وحید عرف باس اور اسکے دو گن مین کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کر لیا تھا، پولیس نے کہا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=XCK0ZoLNqsw