وزیراعظم یوتھ پروگرام نے ضلع نوشہرہ کے علاقے پیرپیائی سے تعلق رکھنے والی میاں گل رخ علی شاہ کو فوکل پرسن نامزد کردیا۔
میاں گل رخ علی شاہ، مرحوم خان بہادر شہزاد میر خان کی پڑنواسی ہیں، وہ خواتین کو بااختیار بنانے، نوجوانوں کی فلاح و ترقی اور سماجی خدمات کے شعبے میں متحرک کردار ادا کرتی رہی ہیں۔
اپنی نامزدگی پر انہوں نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں بالخصوص خواتین، کو تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور انداز میں کام کریں گی۔
میاں گل رخ علی شاہ کی نامزدگی پر مختلف سماجی و عوامی حلقوں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔