پشاور: میاں گل رخ علی شاہ ’وزیراعظم یوتھ پروگرام‘ کی فوکل پرسن نامزد

نوجوانوں بالخصوص خواتین کے لیے بھرپور انداز میں کام کروں گی، میاں گل رخ


نیوز رپورٹر July 05, 2026

وزیراعظم یوتھ پروگرام نے ضلع نوشہرہ کے علاقے پیرپیائی سے تعلق رکھنے والی میاں گل رخ علی شاہ کو فوکل پرسن نامزد کردیا۔

میاں گل رخ علی شاہ، مرحوم خان بہادر شہزاد میر خان کی پڑنواسی ہیں، وہ خواتین کو بااختیار بنانے، نوجوانوں کی فلاح و ترقی اور سماجی خدمات کے شعبے میں متحرک کردار ادا کرتی رہی ہیں۔

اپنی نامزدگی پر انہوں نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں بالخصوص خواتین، کو تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور انداز میں کام کریں گی۔

میاں گل رخ علی شاہ کی نامزدگی پر مختلف سماجی و عوامی حلقوں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔