کراچی:
ڈیفنس پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایس ایس پی ساوتھ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلیم ولد ذکریا کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم مختلف علاقوں میں منشیات کی فروخت اور سپلائی میں ملوث تھا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1100 گرام ویڈ برآمد ہوئی، برآمد منشیات کو پولیس نے تحویل میں لے لیا.پولیس نےملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 527/2026 بجرم دفعہ 9(i)(2)(b) سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ 2024 کے تحت تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔