اداکارہ اسماء عباس کا 60 سال سے زائد عمر کی تنہا خواتین کو شادی کرنے کا مشورہ

ہر شخص قابلِ اعتماد نہیں ہوتا لیکن اگر کوئی اچھا انسان مل جائے تو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، اداکارہ


ویب ڈیسک July 07, 2026

پاکستان کی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے 60 سال سے زائد عمر کی تنہا خواتین کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ وی لاگ میں اسماء عباس نے 60 سال سے زائد عمر کی خواتین کو شادی کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر زندگی میں اچھا اور مخلص شریکِ حیات مل جائے تو شادی کر لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

اسماء عباس نے کہا کہ ان کے گزشتہ بیان کو مکمل سیاق و سباق میں نہیں سنا گیا۔

ان کے مطابق ہر شخص قابلِ اعتماد نہیں ہوتا لیکن اگر کوئی اچھا انسان مل جائے تو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے اپنی بہن بشریٰ انصاری اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کی شادیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کو بہترین شریکِ حیات ملے تاہم ایسے لوگ کم ہی نصیب ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بڑھاپے میں ایک ساتھی کی ضرورت زیادہ محسوس ہوتی ہے جو بیماری یا روزمرہ معاملات میں ساتھ دے سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ محبت اور رشتے باہمی احترام، برداشت اور سمجھ داری سے مضبوط بنتے ہیں۔

https://youtu.be/OEdgmu4Lxe4?si=TYjSku1RDzw2HLAr&t=101