جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موبائل فونز اور الیکٹرانک مصنوعات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

برآمد ہونے والی اشیاء کی مالیت 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے، کسٹمز حکام


ویب ڈیسک July 07, 2026

پاکستان کسٹمز کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ارائیول پر کارروائی میں بھاری مالیت کے موبائل فونز اور الیکٹرانک مصنوعات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

کسٹمز حکام کے مطابق 6 جولائی کو 12:20 بجے شب دبئی سے آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 111 کی پری اسکیننگ کی گئی، ابتدائی اسکیننگ کے دوران الیکٹرانکس مصنوعات پر مشتمل دو مشکوک سوٹ کیسز کی نشاندہی ہوئی۔

کسٹمز حکام کی جانب سے ان سوٹ کیسوں کی تلاشی لی گئی تو ان سے 4 آئی فون 17 پرومیکس، 10 میک بک پرو اینڈ ایئر، 8 آئی پیڈز، 16 جدید ایپل واچز، میگ سیف چارجرز اور 21 پرفیومز برآمد ہوئیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق برآمد ہونے والی اشیاء کی مالیت 01 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے کسٹمز ایکٹ مجریہ 1969 کے تحت برآمد ہونے اشیاء کو ضبط کر لیا ہے۔